the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے فلسطین میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کو ختم کرنے اور وہاں جاری دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے سے متعلق قرارداد منظور کئے جانے کی مخالفت میں اسرائیل نے آج کہا کہ اس کی طرف سے 2017 میں اقوام متحدہ کو ملنے والی مالی امداد میں 60 لاکھ ڈالر تک کی کٹوتی کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف کام کرنے والے اداروں کی اقتصادی مدد کرنا غیر اخلاقی ہوگا۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مشن نے کہا کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے صدر کے طور پر حلف لینے کے بعد اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے مزید سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ اسرائیلی مشن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ان اداروں کی مالی مدد مکمل بند کی جائے گی جو ان کے بقول اسرائیل مخالف ہیں۔ ان اداروں میں فلسطینی عوام کے لازمی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی اور فلسطینی حقوق ڈویژن شامل ہے۔ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کو بند کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کی اس قرارداد پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں 23 دسمبر کو



ووٹنگ ہوئی تھی، جس میں امریکہ نے حصہ نہیں لیا تھا۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ پڑے تھے جبکہ ایک رکن کے طور پر امریکہ نے ووٹ نہیں دیا تھا۔ مصر نے اس قرارداد کا مسودہ تیار کیا تھا لیکن اسرائیل نے ٹرمپ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا جس کے بعد اس مسودہ قرارداد کو مصر کی طرف سے واپس لے لیا گیا تھا، لیکن ملیشیا، نیوزی لینڈ، سینیگال اور کولمبیا نے دوبارہ اس قرارداد کو آگے بڑھا دیا تھا۔ اسرائیل اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی حکومت سے اس قرارداد پر ویٹو کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
فلسطین کے لوگ 1967 کی جنگ میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی يروشلم کو ملا کر ایک آزاد ریاست قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے علاوہ زیادہ تر ممالک کا یہ موقف ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی بستیاں غیر قانونی اور امن و استحکام کے لئے رکاوٹ ہیں۔ واضح رہے کہ 2014 میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کرانے کی کوشش ناکام رہی تھی۔ اس معاملے پر سلامتی کونسل کی جانب سے 1979 میں پہلی بار قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں امریکہ نے حصہ نہیں لیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.